لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں عطائی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ حکومت کی سورس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے پنجاب میں 3 ہزار 238 عطائی ڈاکٹر کلینک چلا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ ریجن میں سب سے زیادہ 736، فیصل آباد میں 671 اور ننکانہ صاحب میں 617 عطائی کلینک چلارے ہیں۔ لاہور میں عطائیوں کی سب سے کم تعداد 57 ہے۔
یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے پولیس کو عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔