ملتان: پولیس کی ناقص کارکردگی سے جرائم کی شرح میں اضافہ

Last Updated On 14 April,2018 06:45 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں پولیس مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے باجود ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی، جس کی وجہ سے جرائم کی شرح بڑھنے پر شہری اور تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے۔

ملتان میں چوری، ڈکیٹی، راہزنی اور قتل کی وارداتیں روکنے کے لیے 32 تھانوں میں 4500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے باجود متعلقہ تھانوں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔ جس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی کوالٹی بہتر نہ ہونے سے مسائل درپیش ہیں۔ تاہم سیف سٹی کا منصوبہ شروع ہونے سے کافی حد تک جرائم کنٹرول ہو جائیں گے۔ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد عدالتوں کے چکر کاٹنے اور وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر بھی معمور ہے جس کی وجہ سے 15 پر کال کے باوجود شہریوں کو بروقت ریسپانس نہیں ملتا۔

Advertisement