لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ یو سی پی گو گرین پروگرام کے تحت اعشاریہ پانچ میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا روشنی کے نئے سفر کا آغاز، گوگرین منصوبے کے تحت گرڈ ٹائیڈسولر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ تین ماہ کی مختصر مدت میں صفر اعشاریہ پانچ میگا واٹ بجلی کا سولر پلانٹ قائم کیا گیا۔
برٹش کمپنی نے 1600 سولرپینلز نصب کردیئے جس سے یونیورسٹی کا 40 فیصد بجلی کا لوڈ سولر انرجی پر ٹرانسفرہوگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قدرتی طور پر پاکستان میں سولر انرجی کا حصول بہت آسان ہے اور یو سی پی کی یہ کاوش رنگ لائے گی۔
یونیورسٹی میں اس حوالے سے گرین واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یوسی پی اور پریمئیرانرجی کے مابین ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔ ڈاکٹرمحمدظفراللہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی حلقے میں یہ پاکستان کا سب سے بڑا سولر یونٹ ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ سولر یونٹ کی تنصیب اب جیب پر زیادہ بوجھ نہیں رہی۔