چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے چیچہ وطنی میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس لے لیا۔ ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم، متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔
دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن، وزیراعلیٰ پنجاب نے چیچہ وطنی میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔
چیچہ وطنی میں درندگی کا نشانہ بننے والی نور فاطمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا نے کی ہدایت کی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ چیچہ وطنی کی نواحی آبادی محمد آباد میں پیش آیا۔ جہاں درندہ نما شخص نے پہلے 8 سال کی نور فاطمہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا پھر جلا کر پھینک دیا۔
3 گھنٹے بعد جھلسی حالت میں ملنے والی نور فاطمہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا۔ تاہم تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں نور فاطمہ گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ محلے کے امدادا نامی دکاندار کو حراست میں لے لیا ہے۔