جڑانوالہ میں بچوں سے زیادتی سکینڈل کا مرکزی ملزم اعجاز عرف بلا ڈان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا معاملہ دنیا نیوز منظر عام پر لایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں بچوں سے جنسی زیادتی سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم اعجاز عرف بلا ڈان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلا ڈان کو شیرو آنہ پل سے گرفتار کیا گیا۔
سی پی او اطہر اسماعیل نے بتایا کہ جنسی سکینڈل میں ملوث تمام ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ جڑانوالہ میں بچوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا معاملہ دنیا نیوز منظر عام پر لایا تھا۔