پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش

Last Updated On 04 April,2018 10:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش، بجلی اور سیوریج کا نظام درہم برہم، دیواریں اور درخت گر گئے۔

بھکر کی تحصیل دریا خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز طوفانی بارش ہوئی جس سے خستہ حال دیواریں گر گئیں، درخت اکھڑ گئے جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ میونسپل کمیٹی تحصیل آفس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پانی داخل ہو گیا اور کھڑی فصلیں بھی زیرِ آب آ گئیں۔

ڈیرہ غازی خان اور گرد ونواح میں ہلکی بارش ہوئی۔ بہاولنگر، جھنگ، کلورکوٹ، گوجرہ اور احمد پور سیال میں آندھی اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ادھر بلوچستان کے علاقے لورالائی میں بھی بارش بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

 

Advertisement