عارف والا کے نوجوان کی فن لینڈ کی دوشیزہ سے شادی

Last Updated On 10 April,2018 08:49 am

احمدیار: (روزنامہ دنیا ) فیس بک کی دوستی رشتہ میں بدل گئی، فن لینڈ کی دوشیزہ بیاہ کر پاکستان پہنچ گئی۔

نیو کرسچن کالونی کے رہائشی گلشان روکس بھٹی نے فن لینڈ کی دوشیزہ کیتھرن سے فیس بک پر دوستی کی اور محبت کی اسیر کیتھرن نے گلشان روکس بھٹی کو فن لینڈ بلوا کر اپنے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک کر لیا اور نوبیاہتا جوڑے کا عارف والا آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔

کیتھرن نے کہا کہ گلشان روکس سے فیس بک کی دوستی نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کیلئے مجھے اچھا جیون ساتھی دیدیا، شادی کے بندھن سے بہت خوش ہوں، مجھے اتنا پیار دینے پر سب کی شکر گزار ہوں۔ گلشان روکس بھٹی نے کہا 21 سالہ کیتھرن سے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز بہت ہی اچھا ہوا ہے۔
 

Advertisement