ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال میں گورنر پنجاب رفیق احمد رجوآنہ کی بیٹی کی گاڑی کو یوسف والا کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثہ میں گورنر پنجاب کی بیٹی انعم اور فلپائنی شہری فاطمہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد جانے کی اجازت مل گئیـ
گورنر پنجاب کی بیٹی لاھور سے ملتان جا رھی تھی جبکہ دوسری کلٹس کار لاہور جا رھی تھی۔ بی ایم ڈبلیو کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور دوسرے ٹریک پر جانے والی کلٹس کار سے ٹکرا گئی جس میں سوار تین بچوں سمیت خاتون اور ایک شخص زخمی ہوا جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیا جو ابھی تک اسپتال میں زیر علاج ھیں۔
یہاں پر یہ بات قابل افسوس ھے کہ صاحب اقتدار کی بیٹی کی بی ایم ڈبلیو کو ڈرائیور نے جی ٹی روڈ پر لاک کیا اور چلتا بنا ۔عینی شاھدین کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور کی غلطی سے حادثہ پیش آیا پولیس نے تاحال کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی ۔