حکومت نے سیمنٹ اور سگریٹ پر ٹیکس بڑھا دیا

Last Updated On 24 May,2018 05:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری کے بعد حکومت نے سیمنٹ اور سگریٹ پر ٹیکس بڑھا دیا ۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 25 پیسے اضافے کے ساتھ ڈیڑھ روپیہ فی کلو کردی گئی ہے۔ اس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔ سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کر تین روپے 97 پیسے کر دی گئی۔ نئے بجٹ میں سستا سگریٹ کا ایک نیا سلیب شامل کیاگیا ہے تاکہ اسمگل اور غیر قانونی سگریٹ کی روک تھام ہوسکے۔ تیسرے اور سستے سلیب میں ہر سگریٹ پر 85 پیسے فیڈر ایکسائز ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے۔