کراچی: (دنیا نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔ سی این جی سٹیشنز آج بند جبکہ کل کھلے رہیں گے.
سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نیا شیڈیول جاری کیا ہے جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جائیں گے۔ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق جمعہ 25 مئی کو سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے جبکہ 26 مئی کو کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این اسٹیشنز بند رہیں گے۔