برسلز: (دنیا نیوز) ڈیٹا چوری پر فیس بک بانی کو یورپی یونین میں بھی پیشی دینی پڑگئی، مارک زکر برگ نے کیمبرج اینالٹیکا سکینڈل پرمعافی مانگتے ہوئے ویب سائٹ میں خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
مارک زکر برگ برسلز میں یورپی رہنماؤں کے سامنے پیش ہوئے، سوال و جواب میں انہوں نے ڈیٹا چوری کے حوالے سے غیرذمہ داری کا اعتراف کیا۔ فیس بک بانی کا کہنا تھا کہ سوچا نہیں تھا ڈیٹا اس حد تک چوری ہوجائے گا۔ فیس بک بانی نے یورپی رہنماؤں کو خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ فیس بک کے چوری ہونے والے ڈیٹا میں یورپ کے ستائس لاکھ صارفین کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔