واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر سخت جواب کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ وینزویلا کے نومنتخب صدر نکولس مادورو نے دو امریکی سفارت کاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
آنجہانی صدر ہیوگو شاویز کے جانشین صدر مادورو رواں ہفتے صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہوئے ہیں۔ انتخابات کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر پابندیاں عائد کر دیں جس کے جواب میں صدر مادورو نے دو امریکی سفارتکاروں کو ایک فوجی سازش میں ملوث ہونے کے الزام پر ملک بدر کر دیا۔ انکا کہنا ہے امریکی سفارتکار ملک کے فوجی،معاشی اور سیاسی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں اور وہ اسکا ثبوت بھی دیں گے۔