چین: ٹرک پر نصب کرین سے خوفناک حادثہ، موٹرسائیکل اور ٹرک تباہ، ڈرائیور ہلاک

Last Updated On 22 May,2018 10:52 am

شنگھائی: (دنیا نیوز) چین میں ٹرک پر نصب کرین خوفناک حادثے کا باعث بن گئی، ایک جانب سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو گرایا اور پھر ایک ٹرک کو تباہ کر دیا۔ حادثے میں خوش قسمت موٹرسائیکلسٹ بچ گیا لیکن ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

واقعے کی فوٹیج ایک سیکورٹی کیمرے نے بنائی۔ ٹرک پر نصب کرین اچانک کھل گئی اور سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو لگی۔ کرین نے موٹرسائیکل کے پیچھے آنے والے ٹرک کو اڑا دیا جو سڑک پر گرے موٹرسائیکل سوار کے اوپر سے گزر گیا۔ موٹرسائیکلسٹ تو خوش قسمتی سے اس حادثے میں بچ گیا لیکن ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔