سورج کے گرد قوس و قزح کا دائرہ

Last Updated On 15 May,2018 01:24 pm

بیجنگ (نیٹ نیوز) بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے ۔

چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب سورج کے گرد قوس و قزح کے رنگ بکھرتے دکھائی دئیے جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔چین کے صوبے سیچوان میں قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پرچمکتے سورج کے گرد دائرے کی شکل میں قوس و قزح کے خوبصورت رنگ اُمڈ آئے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے ۔سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سورج کے گرد یوں دائرے کی شکل میں قوس و قزح کا دکھائی دینا ایک طرح کا نظر کا دھوکا ہے جسے عرفِ عام میں ’sun halo‘ کہا جاتا ہے جو ہوامیں موجود برف کے کرسٹل کی وجہ سے ہے جس سے سورج کے گرد دائرہ دکھائی دیتا ہے۔