لاہور(نیٹ نیوز) کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنیوالے اس چینی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور اپنا آن لائن کاروبار شروع کر دیا۔
چین کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والا چین ژی فانگ نامی نوجوان موبائل فون اور کمپیوٹر کے ذریعے کاروبار چلانے لگا جو نہ صرف اُسے بلکہ گاؤں کے مقامی افراد کیلئے بھی آسانی پیدا کر رہا ہے۔ صرف یہی نہیں یہ نوجوان کھانا پکانے سے لیکر گھاس کاٹنے ، چھریاں تیز کرنے اور کھیتوں کی دیکھ بھال تک خود کرتا ہے۔