جبوتی (دنیا نیوز ) جبوتی میں امریکی ملٹری طیارے پر چینی بیس سے لیزر گن کا مبینہ استعمال، دو پائلٹ زخمی ہونے پر امریکا نے چین سے وضاحت مانگ لی۔
سمندر میں نئی تنصیبات پر بھی چین کو وارننگ دے دی۔ جبوتی میں امریکی ملٹری طیارے پر چینی ملٹری بیس سے مبینہ لیزر گن کا استعمال، پینٹاگون اور وائٹ ہائوس نے لفظی توپوں کا رخ چین کی جانب کرلیا۔
وائٹ ہاؤس نے بحیرہ چین میں فوجی طاقت میں اضافے اور لیزر گن واقعہ پر چین کو وارننگ دے دی۔ ادھر پینٹاگون نے بھی لیزر گن واقعہ میں 2 امریکی پائلٹ زخمی ہونے پر چین سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔