شمالی کوریا: بس حادثے میں 32 چینی شہری ہلاک

Last Updated On 23 April,2018 06:07 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا میں سیاحوں کی بس پُل سے نیچے جا گری، حادثے میں 32 چینی شہریوں سمیت چھتیس افراد ہلاک ہوگئے۔

شمالی کوریا میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، چینی میڈیا کے مطابق بس پُل سے نیچے گرنے کی وجہ سے چھتیس افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 32 چینی شہری اور چار شمالی کوریا کے شہری شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں 32 چینی شہریوں کی ہلاکت پر چین کے حکام نے شمالی کوریا کی حکومت سے حادثے کی تحقیقات کرنے اور تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔