واشنگٹن: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے امریکا کو نیوکلئیر پروگرام بند کرنے کی پیش کش کردی۔ صدر ٹرمپ نےشمالی کوریا رہنما کم جونگ ان کی ملاقا ت کی دعوت بھی قبول کرلی ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات مئی میں متوقع ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے بھیجا گیا خط جنوبی کوریا کا وفد امریکا لے کرپہنچا جس میں شمالی کوریا کے رہنما نے صدر ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے اپنا نیوکلئیر پروگرام مشروط طور پر بند کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔
جنوبی کوریائی وفد نے وائٹ ہاوس میں اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات پر آمادگی ظاہرکر دی ہے ، وفد کے مطابق دونوں رہنماؤں میں مئی تک ملاقات متوقع ہے۔
اس سے قبل دونوں ممالک میں شدیدتناؤ رہا ، صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کو راکٹ مین کہہ چکے ہیں جبکہ کم جونگ ان نے بھی صدر ٹرمپ کو خبطی بوڑھا قراردیا تھا۔