سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں ہتھیاروں سے لیس خودکار روبوٹس بنانے کا منصوبہ، دنیا بھر کے پچاس سائنسدانوں نے منصوبے کا بائیکاٹ کر دیا، کہتے ہیں روبوٹس کو مسلح کرنے سے بنی نوع انسان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
جنوبی کوریا میں خودکار قاتل روبوٹس کی تیاری کا منصوبہ، کے اے آئی ایس ٹی یونیورسٹی نے دفاعی سازو سامان بنانے والی کمپنی ہانوا سسٹم کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
منصوبے سے دنیا بھر کے سائنسدانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ 30 ممالک کے 50 سائنسدانوں نے منصوبے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ خودکار روبوٹس کے ہاتھ میں ہتھیار تھما دینے سے بنی نوع انسان کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔