سرمائی اولمپک گیمز: تمغوں کی دوڑ میں جرمنی سب سے آگے

Published On 25 Feb 2018 05:16 PM 

جنوبی کوریا: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا کے شہر پیونگچین میں جاری سرمائی اولمپکس 2018 میں تمغے جیتنے کی جنگ جاری ہے۔ طلائی تمغوں کی دوڑ میں جرمنی کا پہلا نمبر ہے۔

 

جنوبی کوریا کے برفیلے میدانوں پر مردوں کے اسپیڈ اسکیٹنگ کے مقابلوں میں میزبان ملک کے کھلاڑی لی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ سنوبورڈنگ میں چیک ریپبلک کی ایسٹر نے میدان مارا۔ خواتین کے کرلنگ ایونٹ میں جاپان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

خواتین کے سنو بورڈ نگ کا فائنل جمہوریہ چیک کی ایسٹر لیڈیکا کے نام رہا۔ پچاس کلومیٹرماس اسٹارٹ کلاسک میں فن لینڈ کے لیوونیسکانن سر فہرست رہے۔تمغوں کی دوڑ میں جرمنی پہلے، ناروے دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پر ہے۔ یادرہے کہ 9 فروری سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس25 فروری تک جاری رہیں گے۔