شمالی کوریا سے مذاکرات، امریکا نے جوہری پروگرام بند کرنے کی شرط رکھ دی

Published On 26 Feb 2018 07:18 PM 

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ نے شمالی کوریا پر واضح کر دیا ہے کہ اس کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا حتمی مقصد جوہری پروگرام کی بندش ہونا چاہیے۔

شمالی کوریا کی جانب سے مذاکرات کے اشارے کے بعد امریکا نے کہا ہے کہ مذاکرات کا حتمی مقصد ایٹمی پروگرام کیی بندش ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ اس قبل شمالی کوریا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ کسی قسم کی بھی پیشگی شرائط کو تسلیم نہیں کرے گا تاہم سرمائی اولمپکس کے اختتامی روز اس نے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ امریکا نے کہا ہے کہ ہم یہ دیکھیں گے کہ شمالی کوریا کی جناب سے مذاکرات کی خواہش کا پیغام ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی کی جانب پہلا قدم ہے۔

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا امریکا سے مذاکرات کے لیے بہت حد تک رضامند ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں لگانے لگا ہے جو کہ تاریخ کی سب سے بڑی پابندیاں ہیں۔ مجوزہ پابندیوں میں شمالی کوریا کے 50 بحری جہازوں اور بحری ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں سے کچھ چین اور تائیوان میں بھی کام کرتی ہیں۔