پیانگ ینگ میں میوزک کنسرٹ، جنوبی کوریا کے صدر کی خصوصی شرکت

Last Updated On 02 April,2018 09:49 pm

شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بہتری کے آثار نمودار ہونے لگے ہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں سے جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے صدر کم جونگ اُن نے ایک خصوصی کنسرٹ میں شرکت کی۔

پیانگ ینگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ ینگ میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں جنوبی کوریا کے گلوکاروں نے پرفارم کیا۔ اس تقریب کی خاص بات صدر کم جونگ اُن کی شرکت تھی، جنہوں نے خصوصی طور پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس تقریب کی رونق بڑھائی اور فنکاروں کو خوب داد دی، اس موقع پر شمالی کوریا کے صدر بھی شریک تھے۔

اتوار کی شب اس کنسرٹ میں جنوبی کوریا کے مشہور "کے پوپ گروپس" میں ریڈ ولوٹ نے پرفارم کیا۔ اس کنسرٹ کا مقصد دونوں ممالک میں تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے کنسرٹ میں شرکت کی جبکہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد جنوبی کوریا کے پہلے گلوکار ہیں جنہوں نے شمالی کوریا میں پرفارم کیا، اس سے قبل جنوبی کوریا کے آرٹ گروپ نے فروری میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔