چین: (دنیا نیوز) چین کے صوبے ژنگ ژاؤ میں سالانہ ائیر شو جاری ہے جس میں دنیا بھر کی نو ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ ائیر شو میں دو سو تینتیس چھوٹے بڑے طیارے حصہ لے رہے ہیں۔
چین میں جاری ژنگ ژاؤ ائیر شو میں دنیا بھر سے آئے ہوا بازوں نے اپنی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ برطانوی اور لیتھوانیا کے پائلٹس نے طیاروں کو انتہائی قریب سے اڑا کر دیکھنے والوں کو ششدر کردیا۔ ائیر شو میں 233 مختلف طیارے حصہ لے رہے ہیں۔
جنگی طیارے، جاسوسی ڈرونز اور چھوٹے طیارے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ائیر شو یکم مئی تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے آئی 9 ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔