ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں قدیم چین کے شاہی دور سے منسوب نمائش سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنی رہی، کریملن اور شنگھائی میوزیم کی مشترکہ نمائش پچیس جولائی تک جاری رہے گی۔
روسی دارالحکومت میں چینی ثقافت کے چرچے، ماسکو میں قدیم چینی تہذیب کو اجاگر کرنے والی نوادرات کی نمائش کی گئی۔ نمائش کا اہتمام کریملن میوزیم اور شنگھائی میوزیم کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا۔ نادر مجسمے اور گھریلو استعمال کی دلچسپ اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی گئیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد روسی شہریوں کو چینی تہذیب سے روشناس کرانا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی ثقافت روسی رہن سہن سے بہت مختلف ہے۔ نمائش رواں سال 25 جولائی تک جاری رہے گی۔