چین میں ائیر شو: طیاروں کے کرتب، فضا میں رنگ بکھیرتے رہے

Last Updated On 27 April,2018 12:10 pm

دنیا بھر سے ماہر ایروبیٹک ٹیمیں چین پہنچ گئیں، پیرا شوٹ سے چھلانگ لگانے کے مظاہروں سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صوبہ ہنان میں ژینگ ژو ائر شو کا آغاز ہو گیا۔ طیاروں کے کرتب اور پیرا شوٹ سے چھلانگ لگانے کے خوبصورت مظاہروں نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

سالانہ ائیر شو میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ماہرایروبیٹک ٹیمیں چین پہنچی ہیں، پہلے روز طیاروں نے فضا میں رنگ بکھیرے۔ پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ بھی دیکھنے لائق تھا۔ جس سے شائقین محظوظ ہوتے رہے۔

ائیرشوکےدوران مختلف اقسام کے جدید طیاروں کی نمائش بھی ہوگی۔ ائیرپورٹ پر چین سمیت مختلف ممالک کے 233 طیارے موجود ہیں،،جو یکم مئی تک جاری رہنے والے اس ائیرشو میں پرفارم کریں گے۔