چین ، ڈریگن بوٹ ریس میں حادثہ، 17 افراد ہلاک

Last Updated On 22 April,2018 05:34 pm

بیجنگ (دنیا نیوز )چین میں ڈریگن بوٹ آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چالیس کو بچا لیا گیا،

حادثہ صوبہ گوانگ شی میں پیش آیا، چینی میڈیا کے مطابق کشتیاں پریکٹس کر رہی تھیں کہ اس دوران آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں 17 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 40 افراد کو بچا لیا، ریسکیو کوششوں میں دوسو امدادی کارکنوں نے حصہ لیا۔