چین میں قوت سماعت سے محروم افراد کا انوکھا ریسٹورنٹ

Last Updated On 17 April,2018 11:52 am

ہوٹل کی مالکن سمیت تمام عملہ بھی قوت سماعت سے محروم ہے، بات سمجھ نے آئے تو عملہ گاہک سے آرڈر لکھوا لیتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز) معذوری ایک ایسا روگ ہے جو انسان کی خواہشات پر پانی پھیر سکتی ہے لیکن اگر لگن سچی اور حوصلے مضبوط ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے، چین میں واقع اس انوکھے ریسٹورنٹ میں کام کرنیوالے ان تمام افراد کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جنہوں نے قوت سماعت سے محروم ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔

چین کے مودنجیانگ شہر میں واقع اس ریسٹورنٹ کی مالکن سمیت تمام عملہ قوت سماعت سے محروم ہے لیکن ان کی سروس کسی بھی اچھے ریسٹورنٹ سے کم نہیں۔ریسٹورنٹ کا عملہ اگر کسی بات کو سمجھ نہ سکے تو گاہک کے پاس پین اور ڈائری لے جاتا ہے اور پڑھ کر اس کی ضرورت پوری کرتا ہے۔

ریسٹورنٹ کی مالکن کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار بڑھا تو وہ مزید قوت سماعت سے محروم افراد کو نوکری دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔