چین کا 1400 سال پرانا سنہرا درخت

Last Updated On 05 April,2018 04:32 pm

بیجنگ : (روزنامہ دنیا) چین میں 1400سالہ قدیم جینک گو نامی درخت ایک بار پھر زرد رنگ کے پتوں سے بھر گیا ہے۔ ہر سال موسم بہار میں اس درخت پر بے تحاشا زرد رنگ کے پتے اگتے ہیں۔

یہ زرد پتےیہاں موجود بودھ ٹیمپل کو اپنے رنگ میں رنگ دیتے ہیں اور یہ دلفریب منظر دیکھنے کے لئے ہر سال ہزاروں سیاح علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

اس درخت کے سنہرے پتے نومبر میں گرنا شروع ہوتے ہیں جو درخت کے آس پاس کے ایک وسیع علاقے کو زرد رنگ کے سمندر میں تبدیل کردیتے ہیں۔

اس چودہ سو سالہ قدیم درخت کو خوبصورتی اور قدامت کی وجہ سے عالمگیر شہرت حاصل ہوچکی ہے اور دنیا بھر سے سیاح اس درخت کو دیکھنے علاقے کا رخ کرتے ہیں۔