چین میں جگہ جگہ سائیکلوں کے قبرستان بن گئے

Last Updated On 29 March,2018 12:18 pm

پولیس اہلکار اب سڑکوں پر شہریوں کی چھوڑی ہوئی سائیکلیں اکٹھی کرنے میں مصروف رہتے ہیں

شنگھائی (نیٹ نیوز)چین میں سائیکل شیئر کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ شنگھائی اور بیجنگ جیسے بڑے چینی شہروں میں سائیکل شیئر کرنے کا رجحان اتنا بڑھا کہ ’سائیکلوں کے قبرستان‘ وجود میں آنے لگے ۔اب چین کے کئی شہروں میں پولیس کو روزمرہ کے کاموں کے ساتھ اب ایک اضافی کام کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہ کام سڑکوں کے کناروں پر اور پارکوں میں   بائیک شیئرنگ   کے لیے چھوڑی گئی سائیکلوں کو جمع کرنا ہے۔

حکام کے مطابق صرف بیجنگ کے گلی محلوں میں سڑک کنارے رکھی ایسی سائیکلوں کی تعداد کئی لاکھ بنتی ہے۔ یاد رہے کہ دو سال پہلے چین میں بائیک شیئرنگ کا انداز متعارف کرایا گیا تھا۔ ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، فی گھنٹہ کے حساب سے کرائے پر سائیکل آرڈر کریں اور ایپ سے ملنے والا کوڈ سڑک کے کنارے کھڑی کسی سائیکل میں ڈالیں۔ اب سائیکل آپ کی ہوئی، اپنی منزل پر پہنچ کر جہاں جی چاہے لاک کر کے سائیکل چھوڑ دیں۔
 

Advertisement