چین میں دنیا کی سب سے چھوٹی پہاڑی

Last Updated On 28 March,2018 04:27 pm

شاندونگ میں موجود ''جنگشن '' نامی اس پہاڑی کی اونچائی صرف 0٫6 میٹر ہے ، باقی زمین کے اندر دبی ہوئی ہے

لاہور(نیٹ نیوز) پہاڑ کا نام سن کر ہی ذہن میں بلندی کا تصور آجاتا ہے لیکن چین کے شہر شاندونگ میں ایک ایسی پہاڑی بھی موجود ہے ، جو اتنی چھوٹی ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔ چین کے شہر شاندونگ میں واقع ’’جنگشن‘‘ نامی اس پہاڑی کی بلندی 1 میٹر سے بھی کم ہے۔

یہ نہ صرف چین کی سب سے چھوٹی پہاڑی ہے بلکہ ممکنہ طور پر یہ دنیا کی بھی سب سے چھوٹی پہاڑی ہے اسکی اونچائی 0.6 میٹر ہے اور اس کے حوالے سے تصور کیا جاتا تھا کہ یہ کوئی بڑا پتھر ہے اگرچہ جنگشن دنیا کی مقبول ترین پہاڑی نہیں لیکن یہ یہاں آنیوالے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلیتی ہے۔

چین کے شوگانگ بو میوزیم کے سابق سرپرست زینگ بنہائی کے مطابق متعدد بار اسے کھود کر پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ یہ پہاڑی ہے یا کوئی بڑا پتھر لیکن ہر بار ہی ناکامی کا سامنا ہوا کیونکہ اس کی گہرائی زمین کے کافی اندر تک پائی گئی۔ ایک چینی ویب سائٹ کے مطابق حکام نے اسے ختم کرنے ، کھودنے یا اس کے ارد گرد کچھ بھی تعمیر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔اس پہاڑی کی تصاویر چین کے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں اور اس کی اونچائی کے حوالے سے لوگوں کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔
 

Advertisement