لاہور(نیٹ نیوز) آپ نے اکثر مزدوروں کو عمارتوں پر کام کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنیوالے ان مزدوروں کی ہمت و بہادری کی داد دینی پڑے گی جو ریلوے لائن کی حفاظت کیلئے سپائیڈر مین بن گئے ہیں۔
چین میں یہ سپائیڈر مین پہاڑوں کے بیچ سے گزرتی ٹرین کو پہاڑوں سے گرنے والے ملبے سے بچانے کیلئے سینکڑوں فٹ بلند پہاڑ پر چڑھ کر کمزور ملبہ ہٹاتے ہیں اور اس خطرناک کام سے ذرا بھی نہیں گھبراتے۔