مشرقی چین میں چنگاریاں کھانے کا منفرد تہوار

Last Updated On 15 March,2018 11:12 am

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے مشرقی علاقے میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ایک خصوصی تہوار منایا جاتا ہے جس میں لوگ چنگاریوں سے کھیلتے ہوئے اس کی چمکتی دمکتی پھلجھڑیوں کے درمیان میں سے گذرتے ہیں اور ان چنگاریوں کے اوپر کھڑے ہوکر انہیں کھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا عقیدہ ہے کہ یہ عمل انہیں بدروحوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔چین کے صوبے فوجیان میں سالانہ رسم منائی جاتی ہے جس میں مرد چنگاریوں پر جھک کر انہیں کھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ لوگ دس سیکنڈ تک چنگاریوں کے اوپر رہتے ہیں ،اور باہر آتے ہیں تو جلد پر چنگاریوں سے جھلسنے کے نشان ہوتے ہیں ۔ اس تقریب کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔