ہیرا پھیری کرکے مشین سے کھلونے نکالنے والی چینی خاتون

Last Updated On 15 March,2018 12:56 pm

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے شاپنگ مال میں خاتون نے ہیرا پھیری کرتے ہوئے منیجر کو چکمہ دے کر کلا مشین سے کئی کھلونے نکال لیے ۔ یوں تو دنیا میں کئی لوگ شاپنگ مالز میں نصب کلا مشین پر اپنی قسمت آزماتے ہیں۔

لیکن زیادہ تر کچھ ہاتھ نہیں آتا، چین کے ایک شاپنگ مال میں خاتون نے مقناطیس کا استعمال کرتے ہوئے کلا مشین سے درجنوں کھلونے باہر نکال لیے۔ خاتون کو اتنے سارے کھلونے جمع کرتے دیکھ کر منیجر بھی وہاں پہنچ گیا لیکن اس چالاک خاتون نے اسے چکمہ دے دیا اور اس کے جانے کے بعد دوبارہ ہیرا پھیری میں مشغول ہو گئی۔ خاتون کی ہیرا پھیری پر مبنی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔