ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے عوام سے کہا ہے وہ نوٹوں کے اجرا کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کسی بھی خبر کی تصدیق کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو وزٹ کریں۔
خیال رہے سوشل میڈیا پر کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی تھی کہ اسٹیٹ بینک 10 ہزار کا نیا نوٹ جاری کرنیوالا ہے جس پر اسٹیٹ بینک نے وضاحت دے دی ہے۔