بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں آنکھوں کی صفائی کرنیوالے نائی نے دھوم مچادی، تجربے کار شخص کے پاس آنیوالے افراد کا ماننا ہے کہ آنکھوں کی اس طرح سے صفائی بصارت کو تیز بناتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہم نے چہرے یا جسم کے دیگر حصوں کی شیو کے بارے میں تو سُنا ہے مگر چین میں ایک ایسا نائی بھی موجود ہے جو آنکھوں کی حجامت کرتا ہے ۔
چینی دارالحکومت کے فٹ پاتھ پر بیٹھا ’’ژیونگ گوواؤ‘‘ بصارت تیز کرنے اور انہیں بیماریوں سے دور رکھنے کیلئے آنکھ کے اندر کی صفائی کرتا ہے ۔آنکھوں کی صفائی چین کی قدیم روایت ہے تاہم طبی ماہرین نے اس طرح سے صفائی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نقصان سے بچنے کیلئے اس عمل سے گریز کریں۔
ژیونگ گوواؤ کی عمر اس وقت 62 سال ہے اور وہ گزشتہ کئی سال سے یہ کام سرانجام دے رہے ہیں، حجام کا کہنا ہے کہ وہ فی بندہ 10 یورو فیس لیتے ہیں اور سر کے بالوں کی طرح آنکھوں کی صفائی بھی کرتے ہیں۔