چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کےلیے جدید ترین ٹریکنگ سسٹم فراہم کردیا

Last Updated On 22 March,2018 05:31 pm

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کے مطابق چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹریکنگ سسٹم فراہم کیا ہے، جس کی مدد سے پاکستانی میزائل سسٹم مزید مضبوط ہو جائے گا ۔ اس جدید ترین ٹریکنگ سسٹم سے ملٹی وار ہیڈ میزائلز کی تیاری میں مدد ملے گی۔ چینی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اس خفیہ معاہدے کی تفصیلات چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔ چین وہ پہلا ملک ہے جس نے یہ حساس ترین ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو فروخت کی ہے۔
 

Advertisement