چین:جیانگ ژی میں گیس پائپ لائن دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

Last Updated On 25 March,2018 11:49 am

بیجنگ (دنیا نیوز )چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژی میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی کیمرے کی فوٹیج جاری کر دی گئی۔ چینی میڈیا کے مطابق جنگ دے ژن شہر میں زیر زمین گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کے دوران دھماکہ ہوا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کے بعد فضا میں گرد کے بادل جبکہ لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
 

Advertisement