شنگھائی سے تعلق رکھنے والے ہوہائی نے اس عمر میں بھی اپنی صحت کا راز ورزش کو قرار دیا ہے
شنگھائی(نیٹ نیوز) خواتین اپنی عمر چھپانے اور خصوصاً اپنی اصل عمر سے کم عمر نظر آنے کیلئے خوب جتن کرتی ہیں لیکن چین میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو 68 سال بعد بھی بالکل جوان نظر آتا ہے اور اس کی اسی حیران کن شخصیت نے اسے سوشل میڈیا سٹار بنا دیا ہے ۔
شنگھائی سے تعلق رکھنے والا ہوہائی سب سے زیادہ ماڈرن دادا ہونے کا خطاب پاچکا ہے ، ہائی کا کہنا ہے کہ اس نے بچپن میں بہت سے کھیل کھیلے جبکہ جوان نظر آنے کی وجہ اس کا ورزش کیساتھ جنون کی حد تک لگائو ہے ۔
اس نے جوان نظر آنے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ یوگا اور سخت جسمانی ورزش کیساتھ ساتھ صحت مند اور ہر طرح کی خوراک کو میں نے اپنی زندگی کا لازمی جزو بنائے رکھا۔