لاہور: (ویب ڈیسک) چینی کمپنی کا نیا سمارٹ فون اب ہر کسی کی دسترس میں، جدید فیچرز سے لیس سستا سمارٹ فون اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔
چینی کمپنی ہیواوے کا نیا فون وائی 7 پرائم 2018 متعارف، بیزل لیس ڈسپلے اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ والے فون کی پاکستانی مارکیٹ میں دھوم، کم قیمت کی وجہ سے موبائل صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ 5.99 انچ سکرین اور خوبصورت ڈیزائن کا حامل یہ سمارٹ فون اپنے فیچرز کے لحاظ سے فلیگ شپ فونز کو ٹکر دے سکتا ہے۔ اس فون میں ایچ ڈی پلس فل ویو ڈسپلے، فیس ان لاک اور فنگر پرنٹ ان لاک جیسے فیچرز موجود ہیں۔
اس سمارٹ فون میں تھری جی بی ریم، 32 جی بی سٹوریج اور ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کی سہولت دی گئی ہے۔ اس فون کی خاص بات اس کا ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے۔ اس کے بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرے دیے گئے ہیں، جبکہ کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔
یہ فون پاکستان میں 30 مارچ سے 6 اپریل تک 19 ہزار 999 روپے میں پری آرڈر کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد اس کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ان جدید فیچرز کے ساتھ یہ پاکستان میں سب سے کم قیمت سمارٹ فون ہے۔