آزادتجارتی معاہدے کے تحت پاکستان کی جانب سے بھی چین کو 67 فیصد ڈیوٹی فری برآمدات کی آفر کی گئی ہے
اسلام آباد ( روزنامہ دنیا ) چین نے آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت پاکستان کو90فیصد برآمدات اور پاکستان نے چین کو67فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی پیشکش کردی ۔موجودہ دور حکومت میں چین کی درآمدات میں سات ارب پچاس کروڑ ڈالر اضافہ اور پاکستان کی برآمدات میں پچاسی کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔
پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت چین نے پاکستان کو 90فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی پیشکش کردی جس کے تحت پاکستان کی نوے فیصد مصنوعات چین کو ڈیوٹی فری برآمدہوسکیں گی جبکہ اس کے بدلے پاکستان نے چین کو 67فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے چین 67فیصد تک مصنوعات پاکستان کو بغیر کسی ڈیوٹی کے برآمد کرسکے گا۔ دونوں ممالک نے ایف ٹی اے ٹو کے تحت ایک دوسرے کیلئے 75فیصد تک ٹیرف لائنز کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں چین سے درآمدات میں 7ارب50کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور اس عرصے میں پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں 85کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی ۔