فیسٹیول میں ماہرین نے چائے کی مختلف اقسام کے حوالے سے ان کے فوائد اور انسانی جسم پر ان کے اثرات بارے شرکا کو آگاہ کیا
لاہور(نیٹ نیوز) چین میں سالانہ بین الاقوامی ٹی کلچر فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے بہترین اقسام کی چائے فیسٹیول کا حصہ بنائی گئی ہے۔
چائے تیار کرنے کے ماہر شیفس سے لیکر بہترین جڑی بوٹی کے انتخاب کے ماہرین بھی فیسٹیول میں شریک ہوئے اور سب سے قیمتی اور نایاب چائے سمیت انسانی صحت کیلئے فائدہ مند اور وزن گھٹانے میں کارآمد سبز چائے اور جنجر چائے کی تفصیلات بتاتے دکھائی دئیے۔
ماہرین کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد کینیا کی چائے کی بہترین کوالٹی کو سراہا گیا جبکہ دنیا بھر سے لائی گئی چائے کو بھی صارفین کی پسند کے مطابق جانچا گیا۔ فیسٹیول میں درجنوں اقسام کی چائے تیار کرنے کے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی ہوا۔