یننان: (دنیا نیوز) چین کے صوبے یننان میں بیماریوں سے بچنے کے لیے انوکھی رسم ادا، ہزاروں افراد ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہے۔ کارنیوال کے آغاز میں روایتی رقص سے سماں بندھ گیا۔
سال بھر اچھی صحت چاہیے تو کیچڑ اچھالو، چین کے صوبے یننان میں بیماریوں سے بچنے کے لیے انوکھی رسم ادا کر دی گئی۔ سالانہ کارنیوال کے تحت ہزاروں افراد کھلے میدان میں جمع ہو کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہے۔ کارنیوال کے آغاز میں روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ کیچڑ میں لت پت شرکاء ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص کرتے رہے۔ غیر ملکی سیاحوں نے بھی اس دلچسپ ایونٹ میں شرکت کی۔