لاہور: (ویب ڈیسک) معروف کمپنی کا نیا اور جدید سمارٹ فون منظر عام پر آگیا، ڈوئل کیمرہ جیسے فیچرز سے مزین سمارٹ فون کم قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
سام سنگ کمپنی نے گلیکسی جے 8 کو اپنے ہی فون اے سکس پلس کو مدنظر رکھ کر بنایا اور قیمت میں نمایاں کمی کرکے پیش کردیا ہے۔ یہ فون 6 انچ کی سپرامولیڈ سکرین انفٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ اس میں سنیپ ڈراگون 450 پراسیسر، 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
اہم چیز اس فون کے بیک پر موجود ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے، جس میں سے ایک 16 میگا پکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل ہے۔ اس فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج دی گئی ہے۔ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کے اے سکس پلس ماڈل کی قیمت 50 ہزار روپے ہے، جبکہ گلیکسی جے 8 پاکستان میں 32 سے 33 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔