نیویارک: (دنیا نیوز) دنیا کو امن کا درس دینے والے امریکا کے اسکولوں میں ہی امن و سکون نہیں. ہر ہفتے کم از کم ایک فائرنگ کا واقعہ ہوتا ہے، امریکی نشریاتی ادارے نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔
عالمی امن کے ٹھیکیدار امریکا کے اسکولوں میں ہر ہفتے وقوع پذیر ہونے والے فائرنگ واقعات کے حوالے سے ایک امریکی نشریاتی ادارے نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے، ادارے کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں دنیا کے سات ترقی یافتہ ملکوں جی سیون کے اعداد و شمار کا امریکا سے موازنہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ یکم جنوری 2009 سے اکیس مئی 2018 کے ڈیٹا پر مبنی ہے، اس دوران امریکی سکولوں میں فائرنگ کے 288 واقعات پیش آئے۔
کینیڈا میں 2، فرانس میں 2 اور جرمنی میں ایک واقعہ پیش آیا جبکہ برطانیہ ،اٹلی اور جاپان میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس اوسطا ہر ہفتے امریکی سکولوں میں فائرنگ کا کم از کم ایک واقعہ پیش آیا۔