فلسطینی صدر محمود عباس پھیپھڑے میں انفیکشن کے باعث ہسپتال داخل

Last Updated On 22 May,2018 10:55 am

رملہ: (دنیا نیوز) فلسطین کے صدر محمود عباس کو خرابی صحت کے باعث تیسری مرتبہ ہسپتال داخل کروا دیا گیا، ڈاکٹروں نے فلسطینی صدر کے پھیپھڑے میں انفیکشن تشخیص کی ہے۔

بیاسی سالہ محمود عباس کو خرابی صحت کی وجہ سے ایک ہفتے میں تین بار ہسپتال جانا پڑا، اتوار کے روز طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو رملہ کے ہسپتال میں انہیں داخل کر لیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکے پھیپھڑے میں انفیکشین تشخیص کی ہے۔ صدر محمود عباس نے 36 گھنٹے بعد فلسطینی میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی، انہیں پانچ روز پہلے کان کی سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔