پاکستان میں سیاسی عدم استحکام معیشت کو دھچکا دے سکتا ہے، موڈیز

Last Updated On 21 May,2018 05:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی، عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی "بی تھری" ریٹنگ کو برقرار رکھا ہے۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان پر رپورٹ جاری کردی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو "بی تھری" پر برقرار رکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم پروگرام کی بدولت پاکستان میں معاشی ترقی ہوئی، سی پیک سے متعلق سرمایا کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شفافیت اور مہنگائی میں کمی کے باعث معیشت مضبوط ہوئی، دوسری جانب بیرونی ادائیگوں کا دباو بڑھ رہا ہے۔ قرضوں کا بوجھ چیلنج ہے، محصولات میں کمی قرضوں کی ادائیگی میں مشکلات پیدا کررہی ہے، جبکہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو دھچکا دے سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔