فضائی سفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تجویز

Last Updated On 15 May,2018 05:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال فضائی سفر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی اور تمام ایل این جی درآمد کنندگان کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح کو 12 فیصد کرنے کی تجویز پیش، نان فائلرز کو پراپرٹی کی خریداری میں سہولت دینے کا بھی اعلان کردیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے فضائی سفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تجویز پیش کردی ہے۔ یکم جولائی سے اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کو اب 500 روپے کی بچت ہوگی۔ لانگ روٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 ہزار روپے تک وصول کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ ایل این جی کی درآمدات کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 فیصد سے کم کر کے اسے 12 فیصد تک لانے کی بھی تجویز ہے۔

مفتاح اسماعیل نے نان فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریداری کی حد 40 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ تک کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔