پروگرام کرکٹ دیوانگی کی اینکر زینب عباس کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ ہوگئی

Last Updated On 23 May,2018 09:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کا ایک اور اعزاز، معروف پروگرام کرکٹ دیوانگی کی اینکر زینب عباس کے ٹوئٹر پر دس لاکھ فالوورز، دنیائے کرکٹ کی پہلی خاتون اور تیسری میڈیا پرسن بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

دنیا نیوز صرف خبر کی دنیا میں ہی سب سے آگے نہیں، اینکر پرسن کے بھی چرچے، کرکٹ دیوانگی کی میزبان زینب عباس کے ٹوئٹر پر دس لاکھ فالوورز، بڑا سنگ میل عبور کرنے پر خود زینب عباس نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

 

ٹوئٹر پر دس لاکھ فالورز کیساتھ زینب عباس دنیائے کرکٹ کی پہلی خاتون اور دو بھارتیوں ہرشا بھوگلے اور گورو کپور کے بعد تیسری میڈیا پرسن بن گئیں۔ اتنے بڑے اعزاز کے بعد زینب عباس کو مبارکبادیں دینے والوں کی بھی لائن لگ گئی۔  زینب عباس نے ورلڈکپ دوہزار پندرہ میں دنیانیوز کی سکرین پراینکر پرسن سلمان حسن کے ساتھ بطور کرکٹ مبصر انٹری کی، اسی ہر دلعزیز شو "کرکٹ دیوانگی" کی میزبان بنیں اور غیر ملکی لیجنڈز سمیت عمران خان کے علاوہ سپر سٹارز کے انٹرویو کیےاور کامیابیوں کے سفر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔