لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی سینئر کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ فوزیہ قصوری نے عمران خان کو خط ارسال کر کے وجوہات سے آگاہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ میرے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کوئی سرپرائز نہیں ہونا چاہیے، سیاسی کیرئیر بنانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، 2013سے محسوس کیا کہ پارٹی تبدیلی کے خواہاں عوام کی نمائندہ نہیں رہی۔
I sent this message of resignation to @ImranKhanPTI and other leaders in the party a few moments ago. A message to my supporters in and outside PTI will follow shortly. May Allah guide us All. pic.twitter.com/e4dMlNGesD
— Fauzia Kasuri (@FauziaKasuri) May 23, 2018
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پارٹی کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ سونپ دی جن کیخلاف ہم لڑتے رہے، اب میں پارٹی کا مزید دفاع کرنے کے قابل نہیں۔