اسلام آباد: (دنیا نیوز) راجن پور سے سردار فاروق دریشک، کلیم دریشک اور علی رضا دریشک نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
فاروق دریشک، کلیم دریشک اور علی رضا دریشک نے بنی گالہ میں عمران خان اور جہانگیر ترین سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
دوسری جانب سرگودھا سے میکن قبیلے کے سینئر رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے، آصف حیات میکن نے عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔